25 اگست 2012 - 19:30

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملے میں دو امریکی اور اربکیان سے موسوم چھے مقامی افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔

ابنا: طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے صوبے زابل میں شاہ جوئی کے قریب واقع علاقے تازیربات میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرکے دو فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ جنوبی صوبے قندھار میں زیری کے علاقے سیاچو میں سڑک کنارے ہونے والے بم کے دھماکے میں اربکیان سے موسوم چھے مقامی افغان فوجی جن میں فضل الحق نامی ایک کمانڈر بھی شامل ہے ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ افغان سرکاری ذرائع یا نیٹو نے ابتک اس خبر پر اپنے کسی رّد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے ۔

.......

/169